حافظ آباد:ایلیٹ فورس کی وردیوں میں ملبوس 4ڈاکونے پیٹرول پمپ لوٹ لیا

حافظ آباد:ایلیٹ فورس کی وردیوں میں ملبوس 4ڈاکونے پیٹرول پمپ لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر))حافظ آباد کے نواحی گاؤں ٹاہلی گورایہ کے قریب ایلیٹ فورس کی وردیوں میں ملبوس 4ڈاکو ایک پیٹرول پمپ سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطابق نماز فجر کے وقت چار مسلح ڈاکو جنھوں نے مبینہ طور پر ایلیٹ فورس کی وردیاں پہن رکھی تھیں ۔وہ نیلی بتی والی کار میں سوار ہوکر گورایہ اینڈ ہنجرا فلنگ اسٹیشن پر آئے جہاں ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ کے گن مین محمد عمران سے ایک رائفل اور پسٹل چھین لیا اور بعد ازاں سیلز مین محمد اشرف سے 2لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس تاحال کسی ڈاکو کا سراغ نہ لگا سکی ہے۔

مزید :

علاقائی -