چھانگا مانگا : جعلی میڈیکل حاصل کر نے پر مقدمہ درج

چھانگا مانگا : جعلی میڈیکل حاصل کر نے پر مقدمہ درج

چھانگا مانگا (نامہ نگار) ڈی ایس پی چونیاں قدوس بیگ نے جعلی میڈیکل حاصل کر کے مخالفین کے خلاف مقدمات درج کروانے پروحید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں ہنجروال چک نمبر31کے رہائشی وحید ولد محمد یونس نے جعلی میڈیکل حاصل کر کے اپنے مخالف عارف ولد صادق وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا جس کی تفتیش ڈی ایس پی چونیاں مرزا قدوس بیگ نے خود کی جس میں میڈیکل جعلی ثابت ہونے پر وحید ولد یونس کے خلاف تھانہ چھانگا مانگا میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

مزید : علاقائی