ننکانہ :ڈاکو اسلحہ کی نوک پرٹیچر سے موٹر سائیکل ،نقدی چھین کر فرار

ننکانہ :ڈاکو اسلحہ کی نوک پرٹیچر سے موٹر سائیکل ،نقدی چھین کر فرار

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)افطاری سے واپس گھر جانے والے ٹیچر سے تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر اس کی موٹر سائیکل اور نقدی وغیرہ چھین لی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے گاؤں دریہ کا رہائشی ٹیچر شوکت علی اپنی موٹر سائیکل نمبری NBK-2825پر سوار ہوکر ننکانہ صاحب سے افطاری کے بعد واپس اپنے گاؤں جارہا تھا کہ جب وہ دریہ موڑ کے قریب پہنچا تو اچانک قریبی سفیدوں سے تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کی نوک پر زبردستی روک لیا اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اس سے موٹر سائیکل ، تین ہزار روپے کی نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔

مزید : علاقائی