چونیاں:چورحساس ادارے کیملزم کے گھر کا صفایا کرگئے
چونیاں(نامہ نگار)کینڈا کالونی کے رہائشی حساس ادارے کے میجر ندیم کی رہائش گاہ کا چور صفایا کرگئے۔ چور تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوگئے۔ دوتولے زیور، قیمتی موبائل، لائسنسی دونالی بندوق اور 14ہزار روپے نقدی و دیگر اشیاء لیکر فرارہوگئے۔ والدہ گھر میں رہتی تھی وہ بھی لاہور چلی گئی بعدازاں اس چوری کی واردات ہوگئی۔ تھانہ سٹی پولیس کو کارروائی کے لئے درخواست دے دی گئی ہے۔ صبح 8بجے بذریعہ درخواست پولیس کو مطلع کیا گیا۔ مگر پولیس 5گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی موقعہ پر نہ پہنچی۔