ڈبل شاہ بچیکی میں،تمام گھریلو اشیا ء آدھی قیمت پر دینے کا جھانسہ

ڈبل شاہ بچیکی میں،تمام گھریلو اشیا ء آدھی قیمت پر دینے کا جھانسہ

بچیکی(نامہ نگار)ڈبل شاہ نے بچیکی میں ڈیرے ڈال لئے۔/63000روپے کی قیمت والی موٹر سائیکل۔/35000روپے میں ۔/40000روپے والی موٹر سائیکل ۔/20000روپے میں ۔/45000روپے کی قیمت والی فریج۔/22000 روپے میں جبکہ دیگر الیکڑونکس کی اشیاء ائیر کنڈیشنر۔ایل سی ڈی۔ جوسر مشین۔ مائیکرو ویو اوون۔وغیرہ بھی تقریباََآدھی قیمت پر دینے کا جھانسہ دیکر ایک فرضی کمپنی کے نام پر فراڈیوں نے سادہ لوح لوگوں سے بکنگ کے نام پر لاکھوں روپے جمع کر لیئے۔ ڈیڑھ ماہ بعد ان کو اشیاء فراہم کر نے کا وعدہ کیا جا رہا ہے۔غلہ منڈی بچیکی میں محمد علی کاہنہ کی دوکان پر قیصر وغیرہ بیرون شہر سے آ ئے 5/6افراد جن کی کوئی شناخت بھی نہ ہے، لوگوں کو مختلف اشیاء دکھا کرکم قیمت پر مہیا کرنے کالالچ دیتے ہیں جس پر لو گ دھڑا دھڑ ان کی چکنی چپٹی باتوں میں آکر جمع پونجی ان کے حوالے کر رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق یہ لوگ بیس سے پچیس لاکھ روپے کی رقم اکٹھی کر چکے ہیں جو آئندہ دنوں میں کروڑوں تک پہنچ جائے گی۔جس کے بعد ان فراڈیوں کے اچانک غائب ہو نے پر لوگ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس فرضی کمپنی نے مختلف شہروں میں اپنے اڈے قائم کر دئیے ہیں۔مقامی شہریوں میاں عبدالستار۔ملک اخلاق احمد۔شاہد اقبال نیضلعی انتظامیہ سے اس سلسلہ میں فوری کاروائی کر کے لو گوں کو ان فراڈیوں سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی