ایمن آباد:ڈاکوسحری میں نقدی ،کاغذات ،موبائل فون چھین کرفرار

ایمن آباد:ڈاکوسحری میں نقدی ،کاغذات ،موبائل فون چھین کرفرار

ایمن آباد (نمائندہ خصوصی) ہجویری بازار موڑ ایمن آباد میں ڈکیتی کی واردات۔دو ڈاکو دوکان سے سحری 3 بجے ہزاروں کی نقدی کاغذات موبائل فون چھین کر لے گئے۔تفصیل کے مطابق محمد اشرف آف موسیٰ پور نے ہجویری بازار موڑ ایمن آباد میں دودھ دہی کی دوکان بنا رکھی ہے گزشتہ سحری 3 بجے دو نا معلوم مسلح ڈاکو اس کی دوکان میں داخل ہو گئے اور محمد اشرف سے اسلحہ کی نوک پر اس سے سات ہزار نقدی قیمتی کاغذات شناختی کارڈ وغیرہ اور ایک عدد قیمتی موبائل چھین لیا اور شور نہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے پیدل فرار ہو گئے ۔محمد اشرف گجر نے مقامی تھانہ ایمن آباد میں کاروائی کیلئے درخواست دے دی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی