گجرات :مختلف علاقوں میں نوجوان ہلاک، 2 خواتین اغوا

گجرات :مختلف علاقوں میں نوجوان ہلاک، 2 خواتین اغوا

گجرات (بیورورپورٹ) گجرات کے مختلف علاقوں میں ایک نوجوان ہلاک دو خواتین کو اغوا کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے رہائشی ایک شخص کے گھر میں کام کرنیوالا نوجوان شاہجہان کپڑے استری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ گیا جب کہ اغوا کی پہلی واردات محلہ ڈنڈے مار میں ہوئی جہاں سے سردار بی بی کی بیٹی کو نامعلوم وجوہات پر اغوا کر لیا گیا کھاریاں کے علاقے موہری پارک میں دوسری واردات کے دوران منظور احمد کی بیٹی کو ورغلا کر اغوا کیا گیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی