ننکانہ:حویلی پر قبضہ، 6نامزد، 20نامعلوم افراد پرمقدمہ درج
ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)حویلی کے قبضہ کے تنازعہ پر 6نامزد اور 20نامعلوم مرد و عورتوں کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ ٹاؤن ننکانہ کے رہائشی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے پٹے دار ظفر اقبال کی تین کنال حویلی پر قبضہ کے تنازعہ پر رائے مراتب، رائے غلام عباس، ثناء اللہ، عطاء اللہ، دلبر، اصغر اور 20نامعلوم مردو خواتین کے خلاف فائرنگ اور تشدد کرنے کے الزام میں پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے ظفر اقبال کی مدعیت میں زیر دفعہ 324,337L2,F1,F5 ، 148,149ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔