نہرپانی چوری کرنے پر مقدمات درج
بچیکی(نامہ نگار) سب ڈویڑنل کینال آفیسر مانگٹانوالہ کی رپورٹ پر تھانہ بڑاگھر پولیس نے لوڈا گھر کے زمینداروں جہانگیر۔عباس۔ شہادت۔رمضان۔سعید ۔ذوالفقار۔منشاء جبکہ گاؤں لڑھکا کے اقبال۔محسن علی۔ ریاض۔اللہ دتہ سکنہ جنگلی۔چک نمبر52/2کے زمینداروں قاسم علی جٹ۔عبدالستار جٹ وغیرہ آٹھ افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے ہیں۔ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے نہر کو کٹ کر کے پانی چوری کیا ہے۔