جڑانوالہ:ٹریفک کے مختلف حادثات میں 7افراد ہسپتال پہنچ گئے

جڑانوالہ:ٹریفک کے مختلف حادثات میں 7افراد ہسپتال پہنچ گئے

جڑانوالہ( نامہ نگار)بس کی ٹکر لگنے سے اورموٹر سائیکل سے گر کر سات افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں تفصیلات کیمطابق لاہور روڈ بجلی گھر کے رہائشی فیضان علی ، سلمان خان ، کلثوم بی بی اور سرجا موٹر سائیکل پر سوار اڈالنڈ یانولہ کے قریب جا رہے تھے ک مخالف سمت سے آنے والے نامعلوم تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار چاروں افراد کو شدید زخمی کر دیا جبکہ سید والہ روڈ پر چک نمبر 582گ ب کے رہائشی محمد آصف اور بشیر احمد شہر جڑانوالہ سے گاؤں جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل تیز رفتار ہو نے کے باعث پھسل گئی جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد زخمی ہو گئے علاوہ ازیں چک نمبر 99گ ب کا رہائشی بارہ سالہ عبداللہ نذیر گھر کے قریب سڑک عبور کر رہا تھاکہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کوسٹر نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ داخل کروا دیا ہے

مزید : علاقائی