پولیس کا دیہاتی کے گھرپر دھاوا ،عبوری ضمانت کرانے والے ملزم پرتشدد

پولیس کا دیہاتی کے گھرپر دھاوا ،عبوری ضمانت کرانے والے ملزم پرتشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میاں چنوں (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر پولیس کا دیہاتی کے گھر دھاوا ،عبوری ضمانت کروانے والے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ لے جاکر بہیمانہ تشدد ،پوری رات غیر قانونی طورپر تھانہ میں بندرکھا،چادر اور چار دیواری کے تقدس پامال ۔ روبکار پیش کرنے پر عیدی لے کر جان بخشی ہوئی اگر مجھے انصاف نہ ملا تو آر پی او آفس کے سامنے جا کر خود سوزی کرلوں گی ،آسیہ بی بی کی خاوند کے ہمر اہ پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کا ایس ایچ او اقبال شاہ ،نذر عباس ایس آئی ،ملک ساجد ایس آئی،ظہور احمد ایس آئی،سمیت بھاری نفری کے ساتھ چک نمبر 127/15-Lبمبے والا میں ہمارئے احاطہ پر قبضہ کروانے کے لیے چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور ممتاز احمد ڈوگر ایڈیشنل سیشن جج میاں چنوں کی عدالت سے مقدمہ نمبر 213/15 میں عبوری ضمانت پر عبدالواحد کو اٹھا کر تھانہ صدر لے گئے اور وہاں پوری رات تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔آسیہ بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ صدر گھر کی دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور و ہاں موجود خواتین کے ساتھ بد تمیزی کی اور غلیظ گالیاں دیں۔
اگلے دن جب روبکار تھانہ میں جا کر دی گئی تو عیدی لیکر میرے خاوند کو چھوڑا گیا آسیہ بی بی نے اپنے خاوند عبدالواحد کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر ڈی پی او خانیوال اور آر پی او ملتان سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر تھانہ صدر کے ایس ایچ اؤ اور عملہ کو معطل کیا جائے اور مجھے انصاف دیا جائے اگر مجھے انصاف نہ ملا تو آر پی او کے آفس کے باہر خود�آگ لگا لوں گی ۔

مزید :

علاقائی -