مکان کی چھت گرنے سے بچہ شدید زخمی
کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی ) کوٹ رادھاکشن کے نواحی محلہ غوری سڑیٹ کے رہایشی محمدذیشان کی بارش کے باعث چھت گرگئی جس کی زدمیںآکر اس کا ڈیرھ سالہ بچہ عدنان شدید زخمی ہوگیا۔
جس کو نجی ہسپتال لایا گیا تاہم خطرناک حالت کے پیش نظر اسے لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔