پھالیہ:حترام رمضان کی خلاف ورزی پر2 ہوٹل مالکان گرفتار

پھالیہ:حترام رمضان کی خلاف ورزی پر2 ہوٹل مالکان گرفتار

پھالیہ (نامہ نگار)احترام رمضان آرڈی نینس کی خلاف ورزی کرنے پر دو ہوٹل مالکان گرفتار، مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کاشف رضا شاہد اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منڈی بہاؤالدین گجرات روڈ پر ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں گاہک موجود تھے اور چائے و کھانے پینے کی اشیاء سرعام فروخت کی جا رہی تھیں۔جس پر ہوٹل کے مالکان ملک لیاقت ولد محمد بشیراور محمد ولائیت ولد غلام نبی کو حراست میں لے لیا گیا۔

دونوں ہوٹل مالکان کے خلاف تھانہ پھالیہ میں احترام رمضان کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی