سیدوالہ: 5بچوں کی ماں کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا

سیدوالہ: 5بچوں کی ماں کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیدوالہ (نامہ نگار )قتل یا خود کشی سیدوالہ پولیس زہر خورانی کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والی کینیڈا کالونی سیدوالہ کی رہائشی خاتون 5بچوں کی ماں کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا موت کی وجہ کے حتمی تعین کے لئے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ننکانہ صاحب بھیج دی تفصیل کے مطابق گذشہ رات کینیڈا کالونی سیدوالہ رہائشی آسیہ بی بی جو کہ 5بچوں کی ما ں بتائی جاتی ہے سسرالیوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس سے دل برداشتہ ہو کر آسیہ نے رات گئے مبینہ طور پر زہر یلی گولیاں کھالیں حالت غیر ہونے پر سسرالیوں نے ریسیکو 1122کو فون کیا جو طبی امداد کے لئے خاتون کو جڑانوالہ لے گئے لیکن خاتون جانبرنہ ہو سکی اور دم توڑ گئی لڑکی کی والدہ اور بھائی محمد جاوید جو کہ ہنجروال لاہور کے رہائشی ہیں نے مقامی تھانہ میں درخواست دی ہے جس میں الزام لگایا ہے کہ آسیہ کو اسی کے شوہر شوکت علی نے اپنی بہن مانو کے ساتھ مل کرمشروب میں زہریلی دوائی ملا کر دی ہے جس سے اس کی موت واقع ہو گئی پولیس تھانہ سیدوالہ نے موت کی وجہ کے حتمی تعین کے لئے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ننکانہ صاحب بھجوا دی ہے۔

مزید :

علاقائی -