یونین کونسل کالیکی کا سیکرٹری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

یونین کونسل کالیکی کا سیکرٹری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)) یونین کونسل کالیکی کے سیکریٹری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔علی پور روڈ حافظ آباد کے رہائشی وقاص احمد نے محکمہ انسداد رشوت ستانی کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ یونین کونسل کالیکی کا سیکریٹری مدثر حسین اس سے بیوی کے کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ کے حصول کے سلسلہ میں رشوت کا مطالبہ کررہا ہے جس پر سرکل آفیسر حاجی رانا محمد رمضان نے جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم انجم کے ہمراہ رمضان بازار کے قریب چھاپہ مار کر ملزم کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی