سوہدرہ:ٹریفک حادثات میں 20سالہ محنت کش ہلاک ،2شدید زخمی

سوہدرہ:ٹریفک حادثات میں 20سالہ محنت کش ہلاک ،2شدید زخمی

سوہدرہ( نامہ نگار)وزیر آباد سیالکوٹ روڈ پر سوہدرہ بس سٹاپ کے قریب ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں سوہدرہ کا 20سالہ محنت کش ہلاک اور دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو گوجرانوالہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ سوہدرہ بس ستاپ کے قریب زیر تعمیر گرلز کالج کے باہر پیش آیا۔ جہاں محلہ شاہ نور جمال کے 20سالہ محنت کش اللہ دتہ نے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے موٹر سائیکل ٹکرا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اسے وزیر ااباد سول ہسپتال سے طبی امداد ملنے کے بعد لاہور لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ دیا ۔دوسرا سٹوڈنٹس سٹاپ کے قریب ہوا جہاں وزیر آباد سے سیالکوٹ جانے والی تیز رفتار کار موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے ریورس ہوکر فٹ پاتھ توڑتی ہوئی بری طرح چکنا چور ہو گئی۔جبکہ اس میں سوہدرہ کا سوار کے دو رہائشی نوجوان چاند اور اسکا قریبی عزیز حنیف شدید زخمی ہو گئے ۔جنہیں بڑی مشکل کے بعد کار سے باہر نکالا گیا ۔۔زخمی نوجوان کو انکی تشویشناک حالت کے باعث تحصیل ہیڈ کوراٹر ہسپتال وزیر آباد سے گوجرانوالہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ جہاں انکی حالت تشویشناک کی بیان کی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی