جڑانوالہ:رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے2افراد شدید زخمی

جڑانوالہ:رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے2افراد شدید زخمی

جڑانوالہ (نامہ نگار)رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے دو افراد کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 150 ر۔ب میں شرافت علی اور ممتاز کا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رشتہ کے لین دین پر تنازعہ چلا آرہا تھا کہ گذشتہ روز فریقین آمنے سامنے ہوئے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ سے شرافت اور ممتاز زخمی ہو گئے۔

مزید : علاقائی