قصور:ڈاکوؤں کاپولیس اہلکاروں اور مسافروں پرتشدد

قصور:ڈاکوؤں کاپولیس اہلکاروں اور مسافروں پرتشدد

قصور(بیورورپورٹ)قصورکی تحصیل پتوکی کے علاقہ ہلہ روڈ پر تھانہ سرائے مغل پولیس کے اہلکاروں نے معمول کا ناکہ لگا رکھا تھا کہ اچانک آٹھ مسلح ڈاکوؤں نے ان پر حملہ آور ہو کر تمام اہلکاروں کو یرغمال بنا کران سے اسلحہ بھی چھین لیا بعد ازاں پولیس اہلکاروں سے مسافر گاڑیوں کو رکواتے ہوئے ڈاکوؤں نے سات سے زائد مسافر گاڑیوں میں لوٹ مار کرنے کے علاوہ پولیس اہلکاروں اور مسافروں کوتشدد کا نشانہ بنا کر فرار اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی