معمولی تلخ کلامی، محنت کش پرفائرنگ،5افراد پر مقدمہ درج

معمولی تلخ کلامی، محنت کش پرفائرنگ،5افراد پر مقدمہ درج

پھالیہ (نامہ نگار) معمولی تلخ کلامی پر محنت کش پرفائرنگ،پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق چک جانو خودرکے رہائشی محمد شاہ زیب ولدچنگیزخاں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنی حویلی کی طرف جارہا تھا کہ شعیب عر ف شبہ ،خان اکمل ولد رشید،غلام عباس ولد غلام رسول اور محمدارسلان ولد محمد اشرف سمیت پانچ افرادنے اس پر فائرنگ کردی جو معجزانہ طور پربچ گیا وجہ عناد چند یوم قبل محمدشاہ زیب کے بھائی داودسے نہر میں نہانے پر معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔تھانہ پاہڑیانوالی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی