ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

 لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد ارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا میں افتخار اپنی کار نمبر ایل ای سی 655پر کیر کلاں فیروز پور روڈ جارہا تھا کہ کار سوار چار ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور تین ڈاکو اسکی گاڑی میں سوار ہو گئے ڈیڑھ گھنٹہ تک افتخار کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر اسے شہر میں گھوماتے رہے اور بعد ازاں ملتان روڈ دینہ ناتھ کے قریب چھوڑ کر 54لاکھ مالیت کی کار اور طلائی چین وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے۔ سبزہ زار میں مظہر سے ڈیڑھ لاکھ،گلشن اقبال میں ظفر اورفیملی سے 37ہزار،اقبال ٹاؤن میں حسین سے 23ہزار گجر پو رہ میں عثمان سے 18ہزار کی نقدی، زیورات اور فیصل ٹاؤن میں طاہر سے 36ہزار نقدی مو ٹرسائیکل چھین لی گئی جبکہ لیاقت آباد میں حارث اور حمزہ،نشتر کالونی میں اسد،فیصل ٹاؤن میں جواد،جنوبی چھاؤنی میں عمران،ڈیفنس بی میں راشد،مناواں میں کاشف،ٹاؤن شپ میں نوید،گرین ٹاؤن میں امان،گلشن اقبال میں محمد خان،جوہرٹاؤن میں عرفان،اقبال ٹاؤن میں اختر،مغل پو رہ میں عاطف اور قلعہ گجر سنگھ میں سمیع کی موٹرسائیکلیں اور جوہرٹاؤن میں عرفان،اقبال ٹاؤن میں اختر،مغل پو رہ میں عاطف اور قلعہ گجر سنگھ میں سمیع کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں-

ڈاکے

مزید : علاقائی