بادامی باغ ،تاجر سے دو پولیس اہلکاروں نے17 لاکھ چھین لئے

بادامی باغ ،تاجر سے دو پولیس اہلکاروں نے17 لاکھ چھین لئے

 لاہور(کرائم سیل)بادامی باغ کے علاقہ میں لوہے کے تاجر سے پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر 17لاکھ روپے گن پوائنٹ پر لوٹ لیے اور موقع سے فرار ہو گئے۔تاجر ذاکر بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شالیمار کے علاقہ کا رہائشی ہے گزشتہ روز وہ اپنے بیگ میں 17لاکھ روپے ڈال کر گھر جا رہا تھا کہ بادامی باغ تھانہ کے قریب پولیس کی موٹر سائیکل پر سوار دو باوردی پولیس اہلکاروں نے اس کو روکا اور اس سے گن پوائنٹ پر بیگ چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے تاجر کی درخواست پر مقدمہ دج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی