شاہدرہ ،گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 5 بچوں کی ماں نے خود کشی کر لی

شاہدرہ ،گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 5 بچوں کی ماں نے خود کشی کر لی

 لاہور(کرائم سیل)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں گھریلو حالات سے تنگ آ کر 5بچوں کی ماں نے خودکشی کر لی ۔پولیس نے متوفیہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق 36سالہ آسیہ بی بی کا خاوند دودھ بیچتاتھا اور ان کے گھریلو حالات نہایت خراب رہتے تھے جس پر دلبرداشتہ ہو کر آسیہ بی بی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفیہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔

مزید : علاقائی