شہزادہ سعود الفیصل مکہ کے العدل قبرستان میں آسودہ خاک

شہزادہ سعود الفیصل مکہ کے العدل قبرستان میں آسودہ خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ( اکرم اسد/ بیوروچیف) سابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کی نماز جنارہ حرم مکی شریف میں ادا کی گئی جس میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خصوصی شرکت کی جبکہ لاکھوں افراد نے ان کی نماز جنازہ ادا کی۔ متحدہ عرب امارات کے خادم شیخ حمدان بن زاہد النہیان اور دیگر ممالک کے سربراہان نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ہفتہ کی شب شہزادہ سعود الفیصل کی میت امریکہ سے جدہ لائی گئی۔ ہوائی اڈے پر شہزادہ عبداللہ بن ترکی گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل، شہزادہ عبدالرحمٰن الفیصل، شہزادہ خالد بن فہد بن خالد شہزادہ ترکی الفیصل کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد کے علاوہ دیگر شاہی خاندان کے افراد میت وصول کرنے کے لئے موجود تھے جہان سے میت کو مکہ مکرمہ پہنچایا گیا جہاں نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین کر دی گئی۔شہزادہ سعود الفیصل کے انتقال پر ملال کے حوالے سے دنیا بھر سے خادم حرمین شریفین اور شاہی خاندان کو تعزتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ شہزادہ سعود الفیصل 40سال سے مملکت کے وزیر خارجہ رہے۔

مزید :

صفحہ اول -