نواز شریف کی شاہ سلمان سے ملاقات ، سعود الفیصل کی وفات پر اظہار تعزیت

نواز شریف کی شاہ سلمان سے ملاقات ، سعود الفیصل کی وفات پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکہ المکرمہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور سعودی فرما روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی فرما روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نواز شریف کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ اس موقع پر نواز شریف نے چند روز قبل انتقال کر جانے والے سابق سعودی وزیر خارجہ شاہ سعود الفیصل کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ سعود الفیصل ایک تجرہ کار اور ذہین انسان تھے اور خاص طور پر پاکستان ایک تجربہ کار دوست سے محروم ہو گیا ہے۔ عرب میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کر لی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مسجد نبوی میں اعتکاف بھی کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -