کوئی کر پشن کی نہ ہی قر ضے معافکرائے ،چوہدری شجاعت
لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ (ق) کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکو مت جب چاہے نیب کی رپورٹ پر سپر یم کورٹ کا کمیشن بنا لے ہم ثابت کر یں گے ہم نے کوئی کر پشن کی ہے اور نہ ہی قر ضے معاف کروانیوالوں میں شامل ہیں ‘بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے حامی ہے مگر مسئلہ کشمیر کا حل بھی بہت ضروری ہے ۔ وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے مسلم لیگ (ق) کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے سپر یم کورٹ میں پیش کی جانیوالی لسٹ کے باعث نیب پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور اس تنقید کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ سپر یم کورٹ کا کمیشن تشکیل دیا جائے اور جن لوگوں نے نیب نے الزامات لگائے ہیں وہ ازخود اس کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور اپنی بے گناہی کو ثابت کر یں اور ہم نے پہلے بھی کہا ہے اور اب بھی کہتے ہیں کہ ہم نے کبھی کر پشن کی ہے اور نہ ہی ہم قر ضے معاف کرونیوالوں میں شامل ہیں ہم نے ہمیشہ قومی خدمت کے جذبے کے تحت سیاست کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔