چینی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان اور بھارت کی شمولیت کا خیرمقدم

چینی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان اور بھارت کی ...

بیجنگ(اے پی پی) چینی ذرائع ابلاغ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان اور بھارت کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ چین کے مختلف ذرائع ابلاغ میں گذشتہ روز شائع ہونے والی رپورٹس میں شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان اور بھارت کی شمولیت کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں اور تبصروں میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی ہو گی اور خطہ پر اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید : صفحہ اول