کابل، مختلف علاقوں میں 2بم دھماکے ، 12افراد جاں بحق ،6زخمی

کابل، مختلف علاقوں میں 2بم دھماکے ، 12افراد جاں بحق ،6زخمی

کابل (آئی این پی) افغانستان میں 2 بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان حکام نے ضلع قندوز اور کپیسا میں سڑک کناروں پر 2 بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں 12 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ افغان حکام کا کہنا تھا کہ ضلع کپیسا میں وین میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد کی ہلاکت ہو گئی۔ حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ افغان ضلع قندوز میں سڑک کنارے نصب بم کی زد میں سڑک سے گزرتی ہوئی کار آ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد اس کا سراغ لگا لیا جائے گا۔تیسرا دھماکہ خوست میں فوجی چھاؤنی کے قریب ہوا اس خود کش حملے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ۔ افغان میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ خوست کے قریب قائم فوجی چھاؤنی کے قریب دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی لے کر داخل ہوا اور اس نے اپنی گاڑی چھاؤنی کے دروازے سے ٹکرا کر اڑا لی ۔ خود کش حملے کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اس حملہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

مزید : صفحہ اول