بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریلیوں اور پاکستانی جھنڈے لہرانے پر پابندی لگادی

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریلیوں اور پاکستانی جھنڈے لہرانے پر پابندی لگادی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریلیوں اورپاکستانی جھنڈے لہرانے پر پابندی لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی ریلی سے پہلے ہی خوفزدہ ہوکر کریک ڈاؤن شروع کر دیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنماؤں کی ریلیوں اورپاکستانی جھنڈے لہرانے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ متعدد حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند بھی کر دیا گیا۔

مزید : صفحہ اول