نئے پاکستان کے خواب کو پورا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا: عمران خان

نئے پاکستان کے خواب کو پورا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا: عمران خان

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے نے خواتین اور نوجوانوں کو جگایا، آج ملک میں سیاسی شعور آ چکا ہے، تبدیلی پہلے ذہنوں میں پھر زمین پر آتی ہے لہٰذانئے پاکستان کے خواب کو پورا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ وہ گزشتہ روز یہاں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ عطیات کا پیسہ غریب عوام کے علاج پر خرچ ہو گا، شوکت خانم ہسپتال نے پہلی دفعہ زکوٰۃ کا اشتہار دے کر لوگوں میں مدد کرنے کا جذبہ جگایا، ہمارے معاشرے میں ایک تبدیلی آئی اور فلاحی ہسپتال بننے لگے جبکہ شاہد آفریدی کی جانب سے بھی ہسپتال بنانا ایک اچھا اقدام ہے کیونکہ لوگوں کی خدمت سے جو خوشی ملتی ہے وہ پیسہ کمانے سے نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے نے خواتین اور نوجوانوں کو جگایا، آج ملک میں سیاسی شعور آ چکا ہے، تبدیلی پہلے ذہنوں میں آتی ہے، پھر زمین پر آتی ہے لہٰذانئے پاکستان کے خواب کو کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید : صفحہ اول