لاہور میں بننے والا نالج پارک خطے میں پہلا عالمی معیار کا تعلیمی مرکز ہو گا: شہباز شرف

لاہور میں بننے والا نالج پارک خطے میں پہلا عالمی معیار کا تعلیمی مرکز ہو گا: ...

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہپنجاب حکومت نے لاہور میں وسیع قطعہ اراضی پر نالج پارک کے قیام کا عظیم الشان منصوبہ بنایاہے اور نالج پارک کے قیام کا منصوبہ معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ملک کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد پراجیکٹ ہے ۔نالج پارک میں معروف ملکی او رغیر ملکی تعلیمی اداروں کے کیمپس کے قیام سے معیاری تعلیم کو فروغ ملے گا اور لاہور میں بننے والا نالج پارک خطے کا اپنی طرز کا پہلا عالمی معیار کا تعلیمی مرکز ہوگا،جہاں تمام سہولتوں کو ایک چھت تلے یکجا کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کااظہار ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں صوبائی دارالحکومت میں عالمی معیار کے نالج پارک کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہتعلیم تیز رفتار ترقی کا واحد زینہ ہے اورتعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ،یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے پروگراموں پر اربوں روپے صرف کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہفروغ تعلیم کے ذریعے ہی دہشت گردی ،انتہاء پسندی ، غربت اوربیروزگاری جیسے مسائل پر قابو پائیں گے ،یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے اور دانش سکولز کے ذریعے صوبے کے پس ماندہ علاقوں کے انتہائی کم وسیلہ طبقات کے بچوں و بچیوں کیلئے معیاری تعلیم کے دروازے کھول دئیے گئے ہیں اوردانش سکولز میں اعلی اداروں سے بہتر تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی فروغ تعلیم کی حکمت عملی کے تحت ہی صوبے میں نالج پارک کے قیام کا منصوبہ بنایا گیاہے اورنالج پارک کا منصوبہ تعلیم کے نوبل مشن کے فروغ کے حوالے سے ایک انقلابی اقدام ہے کیونکہ نالج پارک میں قائم ہونے والے تعلیمی اداروں میں پاکستان کے علا وہ دوسرے ممالک کے طلبا وطالبات بھی تعلیم حاصل کر سکیں گے ۔نالج پارک میں اساتذہ اورملکی وغیر ملکی طلبا کیلئے رہائش گاہیں ، تفریح مراکز او ردیگر سہولتیں دستیاب ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہتعلیم و تحقیق اورسائنس و ٹیکنالوجی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے اورنالج پارک کا منصوبہ تعلیم و تحقیق کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہم ہے ۔نالج پارک کے اہم منصوبے کو وقت ضائع کئے بغیر تیزی سے آگے بڑھناہے کیونکہ نالج پارک کے قیام سے تعلیمی شعبہ کی ترقی پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ وزیراعلیٰ نے سب کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی نالج پارک کے حوالے سے تمام اقدامات اور امور کا جائزہ لے کر حتمی رپورٹ پیش کرے ۔ صوبائی وزراء رانا مشہوداحمد ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز خزانہ ، ہائر ایجوکیشن ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ماہرین تعلیم اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

مزید : صفحہ اول