خیرات کے نام پر دی جانیوالی رقم سے دوائی یا بم خریدنے والوں میں فرق کرنا ہو گا: پرویز رشید

خیرات کے نام پر دی جانیوالی رقم سے دوائی یا بم خریدنے والوں میں فرق کرنا ہو ...

لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں ضروری ہو چکا ہے کہ جو رقوم اللہ کی راہ میں خرچ کی جا رہی ہیں اس کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے کہ یہ رقوم دوائی کے لئے استعمال ہو رہی ہے کہیں ا سے خودکش جیکٹ یا دہشتگردی کے لئے استعمال تو نہیں کیا جا رہا۔اپنی ذات کو فراموش کر کے دوسروں کے کام آنا بڑی عبادت ہے۔جن اداروں نے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے، ہمیں چاہیے کہ ان کی بھرپورا مداد کریں۔وہ اتوار کے روز سندس فاؤنڈیشن لاہور کے دورہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن جیسے رفاعی ادارے چلانے والے لوگ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ محترم اور بہادر ہیں کیونکہ یہ لوگ دوسروں کی ز ندگیاں بچانے کے لئے انہیں سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ زیادہ محبت کے مستحق ہیں کیونکہ یہ عبادات سے بڑھ کر افضل فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنی زندگیاں دوسرے لوگوں کی جانے بچانے کے لئے وقف کی ہیں نہ کہ لوگوں کی جانیں لینے کے لئے ۔انہوں نے کہا کہ وہ بحیثیت وزیراطلاعات و نشریات مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے اداروں کی بقاء کیلئے زکواۃ ٗ صدقات اور فطرانے دل کھول کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں یہ ضروری ہو چکاہے کہ زکواۃ ٗ صدقات اور فطرانہ دیتے وقت اس بات کی مکمل طور پر جانچ پڑتال کی جائے کہ اللہ کی راہ میں خرچ کی جانے والی یہ رقوم دوائی کے لئے استعمال ہو رہی ہیں یا پھر اس سے دہشتگردی کے ذریعے لوگوں کی زندگیاں ختم کی جا رہی ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ علم کا مقصد لوگوں سے محبت کرنا اور بھائی چارہ کا فروغ دینا ہے نہ کہ علم کے نام پر تعصب، عصبیت اور قتل و غارت کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن جیسے رفاعی ادارے ملک کے لئے قیمتی سرمایہ ہیں حکومت ادارہ کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کو سندس فاؤنڈیشن کی خدمات کو ملکی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے خصوصی پروگرام ترتیب دینے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن کے پیغام کو عوام تک پہنچانے کے لئے پی ٹی وی کے دروازے کھلے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر موجود سینئر کالم نویس ڈاکٹر اجمل نیازی اور خالد عباس ڈار سمیت چیئرمین سندس فاؤنڈیشن منو بھائی کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ خصوصی پروگرام کے ذریعے سندس فاؤنڈیشن کو مزید فعال بنانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تھیلیسییا ٗ ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر کے مریض بچوں کی عیادت کی اور ان میں پھول ٗتحائف اور ادویات تقسیم کیں۔ چیئرمین سندس فاؤنڈیشن منو بھائی ٗ صدر سندس فاؤنڈیشن یسین خان ٗ سینئر صحافی عارف نظامی ٗ کالم نویس ڈاکٹر اجمل خان نیازی ٗ سینئر صحافی خاور نعیم ہاشمی ٗ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری بھی اس موقع پر موجودتھے۔

مزید : صفحہ اول