مظاہرین اور پولیس میں مذاکرات کامیاب‘شام تک گرفتار افراد چھوڑنے کی یقین دہانی

مظاہرین اور پولیس میں مذاکرات کامیاب‘شام تک گرفتار افراد چھوڑنے کی یقین ...
مظاہرین اور پولیس میں مذاکرات کامیاب‘شام تک گرفتار افراد چھوڑنے کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لانڈھی میں پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کیخلاف مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گرفتار افراد کو آج شام تک چھوڑدیا جائیگا جس پر مظاہرین احتجاج ختم کر کے پرامن طور پر منتشر ہو گئے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل لانڈھی کے مکینوں نے پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے تھانے کو گھیرے میں لے لیا تھا جس پر صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی اور پولیس کی شیلنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے تھے جس پر شہریوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس اہلکار تھانے میں چلے گئے اور رینجرز کو طلب کر لیا گیا تھا۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔

مزید :

کراچی -