بن قاسم سے آنیوالی ٹرانسمیشن لائن بحال ہو گئی‘شہر کو بجلی کی سپلائی شروع کر دی‘کے الیکٹرک کا دعویٰ

بن قاسم سے آنیوالی ٹرانسمیشن لائن بحال ہو گئی‘شہر کو بجلی کی سپلائی شروع کر ...
بن قاسم سے آنیوالی ٹرانسمیشن لائن بحال ہو گئی‘شہر کو بجلی کی سپلائی شروع کر دی‘کے الیکٹرک کا دعویٰ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں بجلی کے چوتھے طویل بریک ڈاﺅن کے بعد کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ بن قاسم ٹو اور کے الیکٹرک کے دیگر پیداواری یونٹس بحال ہو گئے اور بن قاسم ون سے بجلی کی پیداوار شروع کی جا چکی ہے ۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے شہر کے تمام متاثرہ گرڈ سٹیشن بحال ہیںاور کراچی کے بڑے حصے میں بجلی سپلائی کی جا رہی ہے اور دیگر متاثرہ علاقوںمیں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گئے بجلی کے بڑے بریک ڈاﺅن کی وجہ شہر کا 70 فیصد علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا تھا جس پر لیاری‘ گرو مندر‘ لیاقت آباد ‘گلبرگ‘ دستگیر‘ نارتھ کراچی‘ ڈرگ روڈ الفلاح‘بلدیہ ٹاﺅن ‘برنس روڈ ‘گلزار ہجری‘لسبیلہ ‘گلشن قبال ‘ناظم آباد‘ عزیز آباد ایف بی ایریا ‘گارڈن‘ صدر‘ پاک کالونی‘کورنگی لانڈھی‘ گلبہار ‘بلدیہ ٹاﺅن‘فریسکو چوک‘آرام باغ میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج کیا ۔بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے خواتین کو سحری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑااور اعتکاف میں بیٹھے افراد بھی کے الیکٹرک کو کوستے رہے۔

مزید : کراچی