لاہورہائیکورٹ میں فراڈیئے کی پٹائی ، پولیس نے پکڑلیا

لاہورہائیکورٹ میں فراڈیئے کی پٹائی ، پولیس نے پکڑلیا
لاہورہائیکورٹ میں فراڈیئے کی پٹائی ، پولیس نے پکڑلیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ کے احاطے میں نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹنے والا فراڈیہ متاثرہ شہری کے ہتھے چڑھ گیا جس نے پکڑکر پٹائی کردی جبکہ فراڈکرنیوالے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

لاہورہائیکورٹ کے احاطے میں دوافراد کی لڑائی پر لاہورہائیکورٹ کی سیکیورٹی حرکت میں آئی اور پولیس کو بھی طلب کرلیاگیا۔ فرید نامی شخص کی پٹائی کرنیوالے نواز نے پولیس کو بتایاکہ پانچ سال سے اس شخص کوتلاش کررہاتھا، فرید نے محکمہ سوئی گیس میں نوکری کاجھانسہ دے کر پانچ لاکھ روپے لیے اور پھر غائب ہوگیا، عدالت میں دکھنے پر وہ مشتعل ہوگیا اورپٹائی کردی۔

نواز کے بیان پر پولیس نے فرید کو حراست میں لے لیا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں