کرنسی سمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی کیخلاف فردجرم عائد کرنے کی کارروائی 15روز کیلئے موخر، منی لانڈرنگ کے لفظ کے استعمال کیخلاف اپیل دائر

کرنسی سمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی کیخلاف فردجرم عائد کرنے کی کارروائی 15روز ...
کرنسی سمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی کیخلاف فردجرم عائد کرنے کی کارروائی 15روز کیلئے موخر، منی لانڈرنگ کے لفظ کے استعمال کیخلاف اپیل دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ,لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں پکڑی گئی ماڈل ایان علی کے خلاف فرد جرم ایک مرتبہ پھر عائد نہ ہوسکی اور کسٹم عدالت کے جج کی چھٹیوں کی وجہ سے جوڈیشل ریمانڈ میں 27جولائی تک توسیع کردی گئی جبکہ دوسری طرف منی لانڈرنگ کا لفظ استعمال کرنے پر لاہورہائیکورٹ میں اپیل بھی دائر کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق 14مارچ کو بیرون ملک جاتے ہوئے ایئرپورٹ سے غیرملکی کرنسی سمیت پکڑی گئی ماڈل ایان علی کو بکتر بند گاڑی میں پیشی کے لیے لایاگیاتاہم سپیشل جج کسٹمز رانا آفتاب 15روز کی چھٹیوں پر ہیں جس کی وجہ سے ایان علی کو بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان کی عدالت میں پیش کیاگیا۔
ماڈل نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایاکہ تمام نقول موصول ہوگئی ہیں۔بینکنگ عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 27جولائی تک توسیع اور فردجرم عائد کرنے کی کارروائی 15روز کے لیے موخر کرتے ہوئے قراردیاہے کہ متعلقہ عدالت آئندہ پیشی پر فردجرم عائد کرے گی اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بھی اسی روز ہوگی ۔
عدالت پیشی سے قبل ماڈل کو احاطہ عدالت میں عید کے تحائف پیش کیے گئے ۔
اُدھر لاہورہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کیخلاف مقدمے میں منی لانڈرنگ کا لفظ استعمال کرنے پر اپیل دائر کردی گئی ۔ ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اپنایاکہ ماڈل کیخلاف درج مقدمے میں منی لانڈرنگ کی دفعات شامل نہیں ہیں اور نہ ہی ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں یہ لفظ شامل ہے لہٰذا منی لانڈرنگ کا لفظ کیس کی کارروائی سے حذف کیاجائے ۔

مزید :

لاہور -Headlines -