آتش بازی تیار کرنیوالی فیکٹری میں دھماکہ‘ 15 افراد ہلاک‘ ملبہ ایک کلومیٹر تک پھیل گیا
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے شمالی صوبہ ہیبی میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے کارخانے میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا دھماکے سے فیکٹری کی چھت اڑ گئی اور شیشے ٹوٹ گئے‘ ملبہ ایک کلومیٹر دور تک پھیل گیا اور خون کے دھبے قریبی گارمنٹ کارخانے کے گیٹ تک بکھرے دکھائی دیئے ہیں۔ ننگجان حکومت کے ترجمان نے بتایا واقعہ کی وجہ جاننے کیلئے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔