پشاوری چپل کی مقبولیت میں اضافہ ریحام خان کے بعد ایان علی اور اداکارہ میرا نے بھی خریدنے کی خواہش ظاہر کردی
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان نے پشاوری چپل خریداری کیلئے آرڈر کیا دیا کہ پشاوری چپل خریدنے والوں کی قطاریں لگ گئیں، پہلے ہی دن ڈیڑھ لاکھ روپے کے جوتے بنوانے کے آرڈر موصول ہو گئے۔ بڑی تعداد میں گاہکوں نے مذکورہ دکان کا رخ کر لیا ہے۔ دوسری طرف ریحام خان کے بعد ماڈل ایان علی اور اداکارہ میرا نے بھی پشاوری چپل خریدنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ اداکارہ میرا نے اپنی والدہ سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد پشاوری چپل بنوانے کا آرڈر مذکورہ دکاندار کو بجھوائیں اور ان کا 7 نمبر کا جوتا بنوایا جائے جبکہ اڈیالہ جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی نے بھی مذکورہ چپل خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اپنے والد کو پیغام بھجوایا ہے کہ عیدالفطر سے قبل ہی ان کیلئے پشاوری چپل بنوا کر بجھوائی جائے جس پر ان کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مذکورہ جوتا وقت پر تیار کرا لیا جائے گا۔