کراچی میں بجلی کے فالٹ معمول کے ہیں‘ایندھن میں کمی کے باوجود کسی بڑے بریک ڈاؤن کا سامنا نہیں کرنا پڑا‘کے الیکٹرک کا نیپرا نوٹس کا جواب

کراچی میں بجلی کے فالٹ معمول کے ہیں‘ایندھن میں کمی کے باوجود کسی بڑے بریک ...
کراچی میں بجلی کے فالٹ معمول کے ہیں‘ایندھن میں کمی کے باوجود کسی بڑے بریک ڈاؤن کا سامنا نہیں کرنا پڑا‘کے الیکٹرک کا نیپرا نوٹس کا جواب

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کے الیکٹرک نے نیپرا نوٹس کے جواب میں رپورٹ جمع کرا دی۔کے الیکٹرک کی جانب سے رپورٹ چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کو پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کراچی میں بجلی پیدا کرنے کیلئے پورے ذرائع استعمال کئے گئے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کراچی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ ایندھن کی کمی ہے کیونکہ کے الیکٹرک کو بجلی پیداوار کیلئے ضرورت سے کم فرنس آئل ملتا ہے ۔اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے ایندھن میں کمی کے باوجود کسی بڑے بریک ڈاؤن کا سامنانہیں کرنا پڑاکراچی میں بجلی کے فالٹ معمول کے ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کراچی میں بجلی کی فراہمی میں تعطل آنے پر فوری بحالی کیلئے اقدامات کئے گئے ۔

مزید : اسلام آباد