سیالکوٹ کے دو نوجوان سعودی عرب میں حادثے میں جاں بحق

سیالکوٹ کے دو نوجوان سعودی عرب میں حادثے میں جاں بحق
سیالکوٹ کے دو نوجوان سعودی عرب میں حادثے میں جاں بحق

  

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم 2 پاکستانی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ حاجی پورہ کے رہائشی ملک گلزار کا بیٹا رضوان اپنے دوستوں نعیم اور ارشد کے ہمراہ کار پر عمرہ کی ادائیگی کے لئے جارہا تھا کہ راستہ میں حادثہ پیش آجانے کے باعث رضوان اور نعیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ارشد شدید زخمی ہوگیا۔رضوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

مزید : سیالکوٹ