نوکری کے حصول کیلئے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 124پاکستانی ایران میں گرفتار

نوکری کے حصول کیلئے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 124پاکستانی ایران ...
نوکری کے حصول کیلئے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 124پاکستانی ایران میں گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر قانونی طور پر ایران کی سرحد عبور کرنے والے 124 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے پاکستان کو بتایا گیاہے کہ گرفتار ہونے والے پاکستانیوں کو تافتان میں پاکستانی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیاہے ۔ایران میں گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے اور وہ ایران میں غیر معروف راستوں کے ذریعے سے داخل ہوئے جبکہ ان کے پاس سفری دستاویزات بھی نہیں تھیں۔

مذکورہ پاکستانی شہریوں نے یورپ براستہ ترکی جانے کے لیے پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایجنٹس کو بھاری رقم فراہم کی تھی، تاہم ایران کے علاقے تافتان سے گزرتے ہوئے ان کو گرفتار کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ ہر سال ایف آئی اے ہزاروں ایسے پاکستانیوں کو تافتان اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے گرفتار کرتی ہے جو نوکری کی تلاش میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں