پاکستان زیادہ ون ڈے میچز جیتنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی

پاکستان زیادہ ون ڈے میچز جیتنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی
پاکستان زیادہ ون ڈے میچز جیتنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کی سب سے کامیاب ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ دمبولا میں سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکشت دے کر پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے تاریخ میں اپنی فتح نمبر چار سو سنتالیس حاصل کی جس کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم سب سے زیادہ میچز جیتنے والی دنیا کی دوسری اور ایشیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔ پہلے نمبر پر آسٹریلیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم نے چار سو چھیالیس میچز جیتے۔ سری لنکا نے تین سو چھپن اور بنگلہ دیش نے صرف تیرانوے ون ڈے میچز جیتے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایشین ٹیموں میں سب سے آگے ہے۔ پاکستان نے ایک سو چوبیس ٹیسٹ جیتے، بھارت نے ایک سو بائیس، سی لنکا نے بہتر اور بنگلہ دیش نے سات میچز جیتے ہیں۔

مزید : کھیل