انکوائری کمیشن کا فیصلہ، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں سے کسی ایک کی عید پھیکی پڑنے کا خطرہ
اسلام آباد (آن لائن) عام انتخابات 2013ءمیں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمشین کافیصلہ رواں ہفتے عید سے قبل متوقع ہے اور ایسی صورت میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں سے کسی ایک کی عید کرکری کرسکتا ہے اگر معاملات حکومت کے خلاف ہوئے تو وزیراعظم نواز شریف کو حکومت اپنے ہی ہاتھوں برخواست کرنا پڑے گی اگر ایسا نہ ہوسکا اور کمیشن نے دھاندلی نہ ہونے کا فیصلہ دے دیا تو پھر تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم، مشرف لیگ سمیت کئی سیاسی جماعتوں کو کڑوا گھونٹ نگلنا پڑے گا اور موجودہ حکومت کو برداشت کرنا پڑے گا۔