عیدپر نئے کپڑے مانگنے پر سنگدل باپ نے بچوں کو چلتی گاڑی کے سامنے پھینک دیا

عیدپر نئے کپڑے مانگنے پر سنگدل باپ نے بچوں کو چلتی گاڑی کے سامنے پھینک دیا
عیدپر نئے کپڑے مانگنے پر سنگدل باپ نے بچوں کو چلتی گاڑی کے سامنے پھینک دیا

  

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)گواجرانوالہ کے علاقے کوٹلی پیرا میں عید پر نئے کپڑے مانگنے پر سنگدل با پ نے بچوں کو چلتی گاڑی کے سامنے پھینک دیا جس سے بچے بری طرح زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بچوں کی والدہ نسیم بی بی کا کہناہے کہ بچوں نے باپ سے کہا کہ انہیں عید کے موقع پر نئے کپڑے دلوائے جائیں جس پر بچوں کا با پ اس کے ساتھ لڑنے لگ گیا اور اس نے اسے برا بھلا بھی کہا اور شدید غصے میں آکر بچوں کے باپ نے آٹھ سالہ کبریٰ اور سات سالہ آصف کو سڑک پر لے جا کر چلتی گاڑی کے سامنے پھینک دیاجس کے باعث بچے شدید زخمی ہوئے گئے تاہم علاقہ مکینوں نے بچوں کو ریسکیو 1122کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز کا کہناہے کہ بچوں کی حالت اب خطرے سے باہرہے اور وہ ٹھیک ہیں ۔

مزید : جرم و انصاف /اہم خبریں