پی ٹی آئی قیادت کا این اے 122 اور154 کے کیسز میں طویل وقفے پر تحفظات کا اظہار‘چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا فیصلہ

پی ٹی آئی قیادت کا این اے 122 اور154 کے کیسز میں طویل وقفے پر تحفظات کا ...
پی ٹی آئی قیادت کا این اے 122 اور154 کے کیسز میں طویل وقفے پر تحفظات کا اظہار‘چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی قیادت نے این اے 122 اور 154 کے کیسز میں طویل وقفے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اور جہانگیر ترین چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں این اے 122 اور 154 کے کیسوں میں غیر ضروری وقفے پراحتجاج ریکارڈ کرائینگے۔تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کیسز میں 3 ہفتے کا وقفہ سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہاالیکشن کمیشن کو جلد کارروائی کرنی چاہئے ۔

مزید : اسلام آباد