ٹریفک حادثے میں زخمی اداکارہ خوشبو کو ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت مل گئی

ٹریفک حادثے میں زخمی اداکارہ خوشبو کو ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت مل گئی
ٹریفک حادثے میں زخمی اداکارہ خوشبو کو ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ خوشبو کو ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ہفتہ قبل اداکارہ خوشبو سیہون سے لاہور آتے ہوئے ساہیوال کے قریب کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں اور ان کے بھائی اور بھتیجی جاں بحق ہوگئے تھے۔ حالت خراب ہونے پر انہیں نصیر ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا جہاں اب ان کی حالت بہت بہتر ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال میں قریباً آٹھ روز رکھنے کے بعد اب گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ اداکارہ خوشبو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام دوستوں اور مداحوں کی شکر گزار ہیں جو ان کی عیادت کے لئے ہسپتال آتے رہے لیکن ان سے ملاقات نہ کرسکی کیونکہ ڈاکٹرز نے طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ملاقات پر مکمل پابندی لگارکھی تھی۔ علاوہ ازیں خوشبو اب گھر شفت ہوگئی ہیں اور اب بھی انہیں ڈاکٹرز کے احکامات کے مطابق کم ہی میل ملاقات کروائی جارہی ہے۔

مزید :

تفریح -