اداکارہ مشی خان کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج
اسلام آباد (آن لائن) اداکارہ مشی خان کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاﺅن میں فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم اداکارہ نے قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کروادی۔ لیڈی ڈاکٹر افشاں خان نے مقدمہ درج کرایا کہ انہوں نے مشی خان اور ان کے ساتھی آر ایچ مارکیٹنگ کے منیجر وسیم شہزاد کو چار لاکھ 50 ہزار روپے افشاں میڈیکل کلینک اور صورم بیوٹی سیلون کی میڈیا مہم کے لئے ادا کئے۔ مگر انہوں نے مہم چلائی نہ رقم واپس کی۔