یونان کو بیل آﺅٹ پیکج دینے کا معاہدہ طے پا گیا ،یونان کو یورو زون سے باہر نہیں کیا جائے گا

یونان کو بیل آﺅٹ پیکج دینے کا معاہدہ طے پا گیا ،یونان کو یورو زون سے باہر ...
یونان کو بیل آﺅٹ پیکج دینے کا معاہدہ طے پا گیا ،یونان کو یورو زون سے باہر نہیں کیا جائے گا

  

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) یوروزون کے رہنماو¿ں کے مابین مذاکرات کے بعد یونان کو 89ارب پاﺅنڈ کا نیا بیل آو¿ٹ پیکیج دینے کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد اب یونان کو یورو زون سے باہر نہیں کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق یورپین کونسل کے چیئرمین ڈونلڈ ٹسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ معاہدہ متفقہ طور پر طے پایا ہے، معاہدے میں سنجیدہ اصلاحات اور معاشی مدد فراہم کی گئی ہے۔معاہدے کے مطابق یونان 50ارب یورو کا نجکاری فنڈ قائم کرے گا جس کا انتظام یورپی حکام کے ہاتھ میں ہو گا ۔

خیال رہے کہ یوروزون کے رہنماو¿ں کے درمیان 17 گھنٹے تک برسلز میں یونان کے معاملے پر ملاقات جاری رہی،اب توقع کی جا رہی ہے کہ یونان کی پارلیمان بدھ کو یوروزون کی جانب سے کیے جانے والے مطالبات کی منظوری دے گی۔یونان کے علاوہ یوروزون میں شامل دیگر بہت سے ممالک کی پارلیمنٹ نئے بیل آو¿ٹ پیکیج کی منظوری دیں گے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں