خصوصی ٹرینوں کیخلاف پروپیگنڈا بے بنیاد ہے‘خواجہ سعد رفیق کا عید پر کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان

خصوصی ٹرینوں کیخلاف پروپیگنڈا بے بنیاد ہے‘خواجہ سعد رفیق کا عید پر کرایوں ...
خصوصی ٹرینوں کیخلاف پروپیگنڈا بے بنیاد ہے‘خواجہ سعد رفیق کا عید پر کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے خصوصی ٹرینوں کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے عید پر دوسرے شہروں کیلئے ٹرینیں ہمیشہ خالی ہی جاتی ہیں ۔انہوں نے عید الفطر کی آمد پر لوگوں کی سہولت کیلئے14 ،15 ،16 کی تاریخ کیلئے ٹرین کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ریلوے کی خرابیوں کی نشاندہی ضرور کی جائے لیکن بے پرکی اڑانے سے ملازمین کا دل ٹوٹ جاتا ہے وزیر ریلوے کا کہنا تھا ٹرین حادثے پر میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیاجے آئی ٹی رپورٹ جلد آ جائیگی انہوں نے کہاتحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کچھ لوگوں کو اس بات کا غصہ ہے کہ دھرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوئی جن لوگوں کا میں ہدف ہوں وہ اپنا شوق پورا کرلیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بحالی کیلئے ایمانداری کیساتھ کام کر رہے ہیں لیکن مختلف حلقے ریلوے کیخلاف منفی باتیں کر رہے ہیں جس سے ہماری مشکلات بڑھ جاتی ہیں انہوں نے کہا ٹرینوں کے حوالے سے اعداد و شمار عید کے بعدپیش کئے جائینگے۔

مزید : لاہور