نواز مودی ملاقات میں کشمیر سمیت تمام زیر التواءمسائل پر بات چیت ہوئی :سرتاج عزیز

نواز مودی ملاقات میں کشمیر سمیت تمام زیر التواءمسائل پر بات چیت ہوئی :سرتاج ...
نواز مودی ملاقات میں کشمیر سمیت تمام زیر التواءمسائل پر بات چیت ہوئی :سرتاج عزیز

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بن گیاہے اور اس موقع پروزیراعظم کی نریندرمودی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت تمام اہم امور پر بات چیت ہوئی،کسی قسم کا معذرت خواہانہ رویہ نہیں اپنایا گیا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہناتھا کہ بھارتی وزیراعظم نے ملاقات بھارتی تجویز پر ہوئی اور اس دوران وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب کو بھارتی وزراءکے پاکستان مخالف بیانات پر تحفظات سے آگاہ کیااور اس موقع پر کسی قسم کا معذرت خواہانہ رویہ نہیں اپنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں تمام زیر التواءمسائل بات چیت ہوئی اور ہم سب جانتے ہیں کہ زیر التواءمسائل کونسے ہیں ۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان کشمیروں کی سفارتی او ر اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔

سرتاج عزیز کا کہناتھاکہ اس موقع پر وزیراعظم اور چینی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق تبادلہ خیال ہوا اور اسے جلد مکمل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل وزیراعظم نوازشریف کی روسی صدر پیوٹن سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں