سرینگرکی ڈل جھیل کے کنارے ایشیا کا طویل ترین افطار دسترخوان لگ گیا
سرینگر (ڈی این اے)مقبوضہ کشمیر میں ڈل جھیل کے کنارے ایشیا کا طویل ترین افطار دستر خوان سجا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کی خوبصورت ڈل جھیل کے کنارے ایک اعشاریہ چھ کلومیٹر طویل دسترخوان سجایا گیا جس میں تمام مکتبہ فکر کے ساڑھے تین ہزار افراد نے شرکت کر کے ایشیا کی طویل ترین افطار پارٹی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔افطار پارٹی کا اہتمام کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد کوئی ریکارڈ قائم کرنا تھا بلکہ دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ مسلمان متحد ہیں اور اس افطار پارٹی کے ذریعے ماہ رمضان کو منفرد انداز میں منایا گیا ہے۔اس پہلے متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں ایک اعشاریہ تین کلومیٹر طویل افطار دستر خوان سجا کر بھی ریکارڈ قائم کیا گیا ۔